پاک افغان طورخم بارڈر 9 ویں روز سے بند، تاجر اور ٹرانسپورٹر پریشان

کوئٹہ: کشیدگی اور تناؤ کی صورتحال کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کو 9 روز گزر گئے۔

پاک افغان بارڈر طورخم بندش سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل ہوگئی ہے، بارڈر بندش سے سرحد کے دونوں جانب اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا، پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہے۔

حالیہ کشیدگی اور تناؤ کی صورتحال سے دونوں جانب کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز انتہائی پریشان ہیں، مال بردار گاڑیوں میں لدا سامان خراب اور مزید سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

تاجر اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر تناؤ کو بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل نکالا جائے، پاک افغان بارڈر پر کشیدگی کسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے