عمر ایوب، زین قریشی اور زرتاج گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے ووٹنگ سے متعلق حکم نامے کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے کے مقدمات میں عمر ایوب، زین قریشی، زرتاج گل اور علی بخاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے تمام رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، زین قریشی، زرتاج گل اور علی بخاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔دوسری جانب شیر افضل مروت نے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے۔ کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے