لاہور کی ڈرگ کورٹ نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو بغیر لائسنس ادویات بیچنےکے مقدمہ میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا، عدالت 28 اکتوبرکوٹک ٹاکر پرفرد جرم عائد کرے گی۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہورمحمد نوید رانا نے مقدمے پر سماعت کی توحکیم شہزاد عدالت میں پیش ہوگئے،عدالت نے ان کے پیش ہونے پر ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم منسوخ کردیا جبکہ ان کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے ،عدالت نےحکیم شہزاد کو دو لاکھ مچلکے داخل کرانے کا بھی حکم دیا۔حکیم شہزاد پر غیر قانونی اشتہار اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر مقدمہ درج ہے،مقدمے میں حکیم شہزاد ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر غیر قانونی تشہیر کرنے اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا الزام ہے۔

