پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برارار ہے۔ جس کے نتیجے میں بینج مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں تیزی کی لہر برقرار ہے۔ مارکیٹ کھلتے ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس کی 168828 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔
منگل کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں بینج مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سیشن کے دوران دن بھر مثبت رجحان دیکھا گیا جس سے انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 168,414.13 پوائنٹس پر جاپہنچا۔