پاکستان نےاسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متعدد بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے، اسرائیلی کارروائیاں امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شرم الشیخ امن معاہدے کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدام کا مطالبہ کیاہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد پر زور دیا اور فلسطینی عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ۔
دفتر خارجہ کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں پر آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے، پاکستان کا القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دینے کے عزم کا اعادہ کر تا ہے۔