بنگلا دیش کی عدالت نے پانچ جنرلز سمیت پندرہ اعلیٰ فوجی افسران کی باقاعدہ گرفتاری کا حکم جاری کر تے ہوئے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان انسانیت کے خلاف جرائم، خفیہ ٹارچر سیل چلانے اور جبری گمشدگیوں کے الزام میں پہلے ہی بنگلا دیشی فوج کی حراست میں تھے۔ ملزمان میں بنگلا دیشی فوج کے چودہ حاضر سروس افسران شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کو پولیس کی حراست میں دے دیا۔ عدالت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کے سیکیورٹی ایڈوائزر کی گرفتاری کیلئے اخبارات میں اشہتار دینے کا بھی حکم دیا ۔

