محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کے دوران پڑوسی ملک سے آپریٹ ہونے والے زینبیون بریگیڈ کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
کراچی میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ پڑوسی ملک سے آپریٹ ہونے والے زینبیون بریگیڈ کے دودہشتگرد گرفتار کرلیے۔ ملزمان میں اسرار گلگتی اور معصوم رضا عرف عمران موٹا شامل ہیں۔ معصوم رضا کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔
اظفر مہیسر نے کہا کہ گرفتارملزمان انس اورعبدالرحمان کے قتل میں ملوث ہیں۔ ناگن چورنگی والے واقعے کے تانے بانے بھی اسی گروہ سے جڑ رہے ہیں، عبد الرحمان کوکورنگی میں اورانس کو یونیورسٹی روڈ پر قتل کیا گیا۔ گروہ پڑوسی ملک سے آپریٹ کیا جارہا ہے۔