عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں فی تولہ سونا مزید ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔
جیولرز کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے گر کر 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے پر آگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کی کمی سے 371966 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوی ایشن کےمطابق فی تولہ چاندی کی قیمت پانچ ہزار 110 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی منڈی میں سونا مزید سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر نیچے آکر4115 ڈالر پرآگیا۔