آکلینڈ — نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بھی مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے ساتھ ہی سیریز 0-1 سے انگلینڈ کے نام رہی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق، سیریز کا پہلا میچ ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں شدید بارش کے باعث نہیں کھیلا جا سکا تھا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 65 رنز سے شکست دی اور برتری حاصل کی۔
تیسرا میچ بھی آکلینڈ میں بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا، جس کے بعد امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوں مہمان ٹیم نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔
انگلینڈ کے اسٹار بیٹر ہیری بروک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے دوسرے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا۔ پہلا میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔