کوئٹہ میں جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا، شہر کے مختلف علاقوں سے چاند کی رویت کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔
زونل رویت ہلال کمیٹی بلوچستان کے چیئرمین مولانا انوارالحق حقانی کے مطابق کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں موسم صاف رہنے کے باعث چاند باآسانی دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف مقامات سے موصول ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کے بعد مقامی کمیٹی نے تفصیلات مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کر دی ہیں۔مولانا انوارالحق نے بتایا کہ اسلامی مہینے جمادی الاول 1447 ہجری کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنے اجلاس کے بعد کرے گی۔ علمائے کرام نے اس موقع پر امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت اور امن و استحکام کی دعائیں بھی کیں