محسن نقوی کی ہدایت: پی ایس ایل فرنچائز معاہدے جلد مکمل کیے جائیں

محسن نقوی کی ہدایت: پی ایس ایل فرنچائز معاہدے جلد مکمل کیے جائیں
اسلام آباد  — پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریوں کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں پی ایس ایل کی چارٹرڈ فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں معاہدے کے قانونی اور مالی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی نے اجلاس کے دوران واضح کیا کہ بورڈ کا مقصد پی ایس ایل کو مزید مضبوط، شفاف اور منافع بخش لیگ کے طور پر آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے معاہدوں کے تحت فرنچائزز کو سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لیگ کی عالمی سطح پر تشہیر اور برانڈ ویلیو بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام قانونی و تجارتی امور جلد از جلد مکمل کر کے نئے معاہدے کو باضابطہ طور پر طے کیا جائے تاکہ اگلے سیزن کی تیاریوں میں تاخیر نہ ہو۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے