جنوبی بحیرہ چین میں امریکی بحری جنگی جہاز یوایس ایس نمٹیز سے منسلک جنگی طیارہ اور ہیلی کاپٹر دو الگ حادثات کا شکار ہوگئے۔ دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 5 اہلکارزخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
امریکی پیسیفک فلیٹ کے مطابق پہلے حادثےمیں سی ہاک ہیلی کاپٹرسمندر میں جاگرا۔ فوری آپریشن کےدوران 3 اہلکاروں کو ریسکیو کرکے دوبارہ طیارہ بردار کیریئر پر منتقل کردیا گیا۔
اس حادثے کے 30 منٹ بعد اسی جہاز سے اڑان بھرنے والا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ بھی حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے کے دونوں پائلٹس نے وقت پر ایجیکٹ کرے جان بچائی۔
حادثات موسم یا تکینی خرابی کےباعث پیش آیا یا کوئی اور وجہ تھی۔ امریکی بحریہ نے دونوں حادثات کی تحقیقات شرع کردی ہیں۔

