کوئٹہ میں فارمی اور دیسی انڈوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
کوئٹہ میں فارمی انڈوں کی قیمت 50 روپے اضافے کے ساتھ 420 روپے جبکہ دیسی انڈوں کی قیمت 480 روپے درجن تک پہنچ گئی۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ، دکانداروں کا وہی وطیرہ کہ مال مہنگا مل رہا ہے سستا کیسے بیچیں جبکہ شہریوں نے مہنگائی کم کرنے کی دہائی دے رہے ہیں۔

