نئے پاسپورٹس کے حتمی ڈیزائن کے لئے آج اسلام آباد میں اجلاس ہوگا، نئے پاسپورٹس کے صفحات میں تاریخی عمارتوں سمیت سیکورٹی فیچرزمتعارف کرائے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق نئے پاسپورٹس کے حتمی ڈیزائن کیلئے آج اسلام آباد میں اجلاس ہوگا، نئے پاسپورٹ کے لئے 3سے 4مجوزہ ڈیزائن میں سے ایک کا انتخاب ہوگا، نئے پاسپورٹس کے صفحات میں تاریخی عمارتوں سمیت سیکورٹی فیچرزمتعارف کرائے جائیں گے ۔
پاسپورٹس کے نئے ڈیزائن میں پاسپورٹ کے کور پیج میں تبدیلی بھی شامل ہے ، نئے پاسپورٹ میں 12 سال تک عمر کے بچوں کے والد سمیت پہلی باروالدہ کا نام بھی شامل ہوگا۔
والدہ کے نام کے اندراج کا مقصد بچوں کی ممکنہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام ک یقینی بنانا ہے، حتمی ڈیزائن کے ساتھ پاسپورٹس پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کوپرنٹنگ کے لئے روانہ کئے جائیں گے۔

