پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنےکا اعلان کردیا ہے۔
ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کا فریم ورک لانچ کرنےکا اعلان کیا ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تاریخی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فریم ورک کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں پربات چیت ہوگی۔ توانائی،صنعت،کان کنی،آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سکیورٹی ترجیحی شعبے قرار دیےگئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بجلی کی ترسیل کے منصوبے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تیاری جاری ہے۔ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی کام جاری ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پائیدار شراکت داری کےقیام کےخواہاں ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے قائدین اعلیٰ سطح سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کے منتظر ہیں۔

