ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستانی ریسلر حسن علی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا، مجموعی تمغے 3 ہو گئے

ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستانی ریسلر حسن علی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا، مجموعی تمغے 3 ہو گئے

ساما بے، بحرین — بحرین کے شہر ساما بے میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کے نوجوان پہلوان حسن علی نے برانز (کانسی) میڈل اپنے نام کر کے ملک کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

بیچ ریسلنگ کے 70 کلوگرام مقابلے میں حسن علی نے تاجکستان کے ادریس بخرموف کو 0-2 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ سیمی فائنل میں انہیں ایران کے سینا شکوہی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم انہوں نے ابتدائی مقابلوں میں اردن کے مرافی عبدالرحمان اور تاجکستان کے بازارزادہ کو شکست دے کر ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

حسن علی کی تربیت سابق کامن ویلتھ گیمز چیمپئن محمد انعام بٹ نے کی، جنہوں نے نوجوان پہلوان کو عالمی معیار پر تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستان نے اس سے قبل بھی تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں مختلف مقابلوں میں تمغے جیت کر اپنی موجودگی کو نمایاں بنایا ہے۔

پاکستان کے تمغوں کی موجودہ صورتحال:

  • کل تمغے: 3

  • گولڈ: —

  • سلور: —

  • برانز: 3

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے