آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے عدم اعتماد کی تحریک مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کےمطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہیں کی جاسکے گی،جبکہ پیپلز پارٹی وزارت عظمیٰ کے امید وار کا نام بھی فائنل نہ کرسکی۔۔
پیپلزپارٹی وزیراعظم انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد کا حتمی وقت نا دے سکی،پیپلز پارٹی وزارت عظمیٰ کے امید وار کا بھی فیصلہ ناکرسکی،پیپلزپارٹی نون لیگ کو شراکت اقتدار کے فارمولے پر آمادہ نہ کرسکی،وزیراعظم انوارالحق پیپلز پارٹی کو تحریک عدم اعتماد لانے کا بھی کہہ چکے ہیں۔
مظفرآباد میں وزیراعظم انوار الحق سرکاری کاموں میں مصروف ہیں،انوارالحق نے سرکاری اساتذہ کو ٹائم سکیل کی منظوری دے دی،ترقیاتی منصوبے کیلئے فنڈز کا اجرا، اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے بھی کئے, اس کے علاوہ وزیراعظم آزادکشمیر نے ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر آزادکشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کی بھی منظوری دی ہے۔

