محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں کل سے بارش اور برفباری کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے بارش اور برفباری کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا، بالائی علاقوں میں 4 اور 5 نومبر کے دوران بارش و برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، گلیات، کشمیر میں برفباری،بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

کل اسلام آباد سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بارش سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں اسموگ میں کمی آنے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے