امریکی ریاست ورجینیا میں نئی تاریخ رقم، ایبی گیل پہلی خاتون گورنر اور غزالہ ہاشمی پہلی نائب گورنر منتخب

0

ورجینیا — امریکی ریاست ورجینیا میں ہونے والے گورنر انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ایبی گیل اسپین برجر نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست کی پہلی خاتون گورنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انتخابات میں ایبی گیل اسپین برجر نے ریپبلکن امیدوار ونسم ارل سیرز کو شکست دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین برجر نے 7,84,763 ووٹ حاصل کیے، جبکہ سیرز نے 6,49,937 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اکتفا کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی ایبی گیل اسپین برجر ورجینیا کی تاریخ میں ریاست کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے بلکہ امریکی سیاست میں خواتین کے کردار کے فروغ کے لیے بھی ایک سنگ میل ہے۔

دوسری جانب لیفٹیننٹ گورنر کے الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار غزالہ ہاشمی نے ریپبلکن جان ریڈ پر نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔ نتائج کے مطابق غزالہ ہاشمی کی کامیابی تقریباً یقینی ہو چکی ہے۔

غزالہ ہاشمی اس سے قبل ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی سینیٹر بھی رہ چکی ہیں۔ ان کی جیت کو مسلم اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے لیے تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین رہنماؤں کی کامیابی امریکا میں تنوع، شمولیت اور خواتین کے سیاسی کردار کو مزید مستحکم کرے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.