ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک بے گناہ امریکی خاتون کے قتل پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین بچوں کی ماں کو ایک امریکی امیگریشن ایجنٹ نے گولی مار کر ہلاک کیا، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو اپنے دفاع کا معاملہ قرار دیا اور امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اس کے بعد امریکی عوام کے لیے تنبیہی ہدایات جاری کیں۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران میں پولیس اہلکاروں کو حقیقی دہشت گرد قتل کر رہے ہیں اور ان دہشت گردوں کے نگرانوں کو سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو موساد کا ایجنٹ قرار دے چکے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکی انتظامیہ اپنے ملک میں ایسے مناظر برداشت کرے گی اور اگر نہیں تو پھر ایران کے اندرونی معاملات پر بیانات دینے کا جواز کیا ہے۔
