جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسی کا دعویٰ: کم جونگ اُن جلد نیا جوہری تجربہ کر سکتے ہیں

0

سیئول – جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس سروس (NIS) نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن جلد ہی ایک نیا جوہری تجربہ کر سکتے ہیں۔

جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے نیوز 1 کے مطابق انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی پنگی ری (Punggye-ri) جوہری تجربہ گاہ مکمل طور پر فعال ہے اور کم جونگ اُن جب چاہیں تجربہ کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں سیٹلائٹ تصاویر سے شمالی کوریا کی فوجی نقل و حرکت اور سائنسدانوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ پیونگ یانگ ممکنہ طور پر ساتویں جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔

رواں ہفتے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ٹوکچون میں واقع پیپلز آرمی کے 11ویں کور کے کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا تھا۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) کی جانب سے جاری تصاویر میں کم جونگ اُن کو فوجی دستوں کی سلامی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ اور ممکنہ جوہری تجربہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکا اور جنوبی کوریا مشترکہ مشقوں میں مصروف ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.