سری لنکا نے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

سری لنکا نے دورۂ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

کولمبو – سری لنکا کرکٹ (SLC) نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی۔

ایس ایل سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چاریتھ اسالنکا دونوں وائٹ بال ٹیموں کی قیادت کریں گے۔
پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ون ڈے ٹیم میں شامل کھلاڑی لاہیرو ادارا، سمارا وکرما، پون رتنائیکے، جافری وندارسے اور پرمود مدھوشان۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کھلاڑی داسون شناکا، کوشال پریرا، بھنوکا راجہ پکسا، دوشان ہیمانتھا اور نوان توشارا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 8 نومبر کو کولمبو سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے