سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی

0

اسلام آباد – سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گئی، جہاں وہ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.