دبئی — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارت کے پانچ شہروں کو میزبان کے طور پر فائنل کر لیا ہے۔ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم افتتاحی میچ کے ساتھ فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔
اسی طرح ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اگر روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو اس کی میزبانی کولمبو (سری لنکا) کو دی جائے گی۔
بھارت میں میچز کے لیے درج ذیل پانچ شہروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے:
-
ممبئی
-
دہلی
-
کولکتہ
-
احمد آباد
-
چنئی
جبکہ سری لنکا میں کولمبو، پالی کیلے اور دمبولا یا ہمبنٹوٹا میں سے ایک مقام کو منتخب کیا جائے گا۔
بھارتی ٹیم اس ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شریک ہوگی۔ بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی جیتی تھی۔

