ہرارے — زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی ٹی20 سہ فریقی سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
زمبابوے کرکٹ کے مطابق بلیسنگ موزاربانی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ نیومین نیام ہری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سخت مقابلوں کے لیے بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔
ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اسی دوران سری لنکن ٹیم راولپنڈی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز بھی کر چکی ہے تاکہ پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکے۔

