ملتان: مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ، 2 ملزمان گرفتار

0

ملتان: مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ہونے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق  موٹروے پولیس نے ایم 5 ملتان کی حدود میں کارروائی کی جس دوران  مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد کیا گیا اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

 

 موٹروے پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ  ویٹرنری ڈاکٹر کی جانچ پر بھینسوں کا گوشت انسانی استعمال کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے ویٹرنری آفیسر کی نگرانی میں گوشت موقع پر تلف کردیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.