ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 9 سو روپے کا بڑا اضافہ

0

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی اونچی اڑان جاری ہے،مقامی سطح پر فی تولہ سونا 5 ہزار 9سو روپے مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق سونےکی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، جہاں آج 5900 روپےکےاضافےکےبعدسونےکی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 7 سو 62 روپےہوگئی ہے،جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 5 ہزار 65 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 73ہزار 595  روپے ہوگئی۔

جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے بڑھ کر5ہزار 353 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا انسٹھ ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 134 ڈالرکا ہوگیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.