آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025: عبدالرزاق کپتان، فواد عالم نائب کپتان، جاوید میانداد مینٹور مقرر

0

لاہور — پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔اعلان کے مطابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد قومی ٹیم کے مینٹور ہوں گے، جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان ویٹرنز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ ایونٹ تجربہ کار کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ثابت ہوگا۔

عبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت (وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی۔

ماہرین کرکٹ کے مطابق عبدالرزاق کی جارحانہ قیادت اور فواد عالم کا تجربہ ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا، جبکہ جاوید میانداد کی سرپرستی نوجوان ویٹرنز کو نیا حوصلہ دے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.