ایران میں امریکی و اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورکس کا خاتمہ کر دیا، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

0

تہران — ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں سرگرم امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نیٹ ورک غداری اور دھوکہ دہی کے ذریعے ایران کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے قائم کیے گئے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صیہونی ریاست (اسرائیل) خطے میں امریکی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے اور حالیہ 12 روزہ جنگ میں اپنی ناکامی کے بعد ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، ملک کے مختلف صوبوں میں کارروائیوں کے دوران ان ملک دشمن نیٹ ورکس کے متعدد ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔

ادھر حال ہی میں ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں پاسدارانِ انقلاب پر ایک حملے میں دو اہلکار شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ملک گیر سطح پر سخت کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.