لیسکو میں بجلی میٹرز کے بعد دیگر میٹریل کی شدید قلت پیدا ہو گئی

0

لیسکو میں بجلی میٹرز کے بعد دیگر میٹریل کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ نئے کنکشنز اور مرمت کے کام متاثر ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق 100 اور 50 کے وی اے ٹرانسفارمرز کا اسٹاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ لیسکوحکام نے صارفین کوہدایت کی ہےکہ وہ ڈیمانڈ نوٹسز کے تحت پرانے ٹرانسفارمرز استعمال کریں تاکہ بجلی کی فراہمی میں تعطل نہ آئے۔

لیسکو کے پاس ڈی فیوز سیٹ کا سٹاک بھی ختم ہو چکا ہے ۔ جس سے لائن لاسز کی مرمت اور کنکشن بحالی کے کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکونے گزشتہ تین ماہ سے سنگل فیز میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز جاری نہیں کئے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی رکاوٹوں اور خریداری میں تاخیر کے باعث میٹریل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔ تاہم آئندہ چند ہفتوں میں سٹاک بحال کرنےکےلئےاقدامات کئےجا رہےہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.