تائیوان سے متعلق بیانات پر چین اور جاپان میں کشیدگی بڑھ گئی، بیجنگ نے جاپان کیلئے سفری انتباہ جاری کر دیا

0

بیجنگ / ٹوکیو  — تائیوان سے متعلق حالیہ بیانات نے چین اور جاپان کے درمیان سفارتی تناؤ کو نیا رخ دے دیا ہے۔ چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر نہ کرنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپانی وزیراعظم کی جانب سے یہ کہنا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو جاپان فوجی کارروائی کرے گا، غیر ذمہ دارانہ اور کشیدگی بڑھانے کا باعث ہے۔ بیجنگ نے اس بیان کے بعد جاپانی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

دوسری جانب ٹوکیو نے بھی ردعمل دیتے ہوئے بیجنگ میں تعینات سفیر کو طلب کیا اور چینی قونصل جنرلِ اوساکا کے سوشل میڈیا بیان پر وضاحت طلب کی۔

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بیانات کے بعد جاپان میں چینی شہریوں کی جان و سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

سفری انتباہ کے بعد چین کی بڑی ایئرلائنز نے بھی اپنی پالیسیاں تبدیل کرتے ہوئے جاپان جانے والی پروازوں کے لیے مکمل ریفنڈ یا بُکنگ تبدیلی کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ کشیدگی خطے میں پہلے سے موجود حساس صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.