مشرقی بحرالکاہل میں امریکی فوج کا منشیات اسمگلنگ کی مبینہ کشتی پر تازہ فضائی حملہ

0

مشرقی بحرالکاہل میں سمندری حدود ایک بار پھر جنگ کا منظر پیش کر رہی ہیں، جہاں امریکی فوج نے منشیات بردار مبینہ کشتی پر ایک اور کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو ہلاک کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی، جہاں کشتی کو مبینہ طور پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نشانہ بنایا گیا۔

پینٹاگون کے مطابق کشتی کو ایک منظم آپریشن کے دوران لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور گن شپ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ٹارگٹ کیا گیا، جو حالیہ عرصے میں منشیات مخالف مہم کا حصہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد امریکا میں منشیات کی سپلائی چین کو جڑ سے توڑنا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر سے شروع ہونے والی اس مہم کے دوران اب تک منشیات اسمگلنگ میں ملوث مبینہ کشتیوں پر 21 حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 83 افراد ہلاک ہوئے۔ واشنگٹن نے ان کارروائیوں کو منشیات کی روک تھام کے لیے ضروری اور قانونی کوششیں قرار دیا ہے۔

امریکی سیکورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی کارروائیاں خطے میں منشیات کے نیٹ ورکس کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہیں، جبکہ اس آپریشن نے مشرقی بحرالکاہل کو عالمی توجہ کا نکتہ بنا دیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.