کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی 68ویں لیڈیز بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، 89 لیڈیز سولجرز تربیت مکمل کرکے فورس کا حصہ بن گئیں

0

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی 68ویں لیڈیز بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 89 لیڈیز سولجرز نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ تمام لیڈیز کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے، جو ایف سی میں مقامی خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور اعتماد کا اظہار ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر 12 کور لیفٹینینٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے، جن کا استقبال آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عاطف مجتبٰی نے کیا۔

مہمانِ خصوصی نے کامیاب لیڈیز سولجرز اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہونا چاہیے کہ وہ ایف سی بلوچستان (نارتھ) جیسے باوقار اور بہترین روایات رکھنے والے ادارے کا حصہ بن رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ لیڈیز سولجرز بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں اور دیگر خواتین کے لیے ایک مثالی کردار اد کرتی ہیں۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں قبائلی عمائدین، معزز شخصیات، سول سوسائٹی اور مقامی نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس سے ایف سی اور عوام کے درمیان مضبوط تعلق اور باہمی اعتماد مزید بڑھا۔

تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والی لیڈیز سولجرز میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.