خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 23 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک

0

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو اہم کارروائیوں میں مجموعی طور پر 23 بھارتی سرپرست خوارج کو ہلاک کردیا۔

باجوڑ آپریشن
باجوڑ میں خفیہ اور مصدقہ اطلاعات پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس میں خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارج کا سرغنہ سجاد عرف ابوزر اپنے 10 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

بنوں آپریشن
دوسری کارروائی بنوں میں کی گئی، جہاں دہشت گرد گروہ کی موجودگی کی نشاندہی پر فورسز نے فوری اقدام کیا۔ اس کارروائی میں مزید 12 خوارج ہلاک ہوگئے۔
علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ خوارج کے باقی عناصر کا مکمل طور پر خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

فورسز کا عزم
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرست خوارج کے مکمل صفائے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔
ملک بھر میں "عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی آپریشن مؤثر انداز میں جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.