جرمنی اور سویڈن نے دو طرفہ دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے

0

برلن: جرمنی اور سویڈن نے اپنے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ معاہدہ جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس اور سویڈن کے وزیر دفاع پال یونسن کے درمیان برلن سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر طے پایا۔

جرمن وزارتِ دفاع کے مطابق، یہ مفاہمتی یادداشت مسلح افواج کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت، جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کی خریداری، اور دفاعی شعبے میں باہمی رابطہ و ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک فراہم کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کی سیکیورٹی استعداد کار کو بڑھانا اور خطے میں مستحکم دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.