ویمنز ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

0

کولمبو میں جاری ویمنز ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا ویمنز کو 130 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان بلائنڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 299 رنز کا مضبوط ہدف دیا۔ مہرین علی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 70 گیندوں پر 133 رنز اسکور کیے، جبکہ بشریٰ اشرف نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا ویمنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز تک محدود رہیں، یوں پاکستان نے 130 رنز کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.