بھارتی فضائیہ کا طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز نیچے گر گئے

0

دبئی: دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب مقامی طور پر تیار کردہ تیجس جنگی طیارہ فضائی مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے فوری بعد طیارہ بنانے والی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے شیئرز 2.62 فیصد تک گر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیجس طیارہ فضائی کرتب دکھاتے ہوئے اچانک تیزی سے نیچے آیا اور رن وے کے قریب زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد شعلے بلند ہونے لگے۔ حادثے کی وجہ سے دبئی ایئر شو کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا جبکہ موجود شائقین خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ کرتب کے دوران غیر معمولی انداز میں نیچے آیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارہ کسی تکنیکی خرابی کا شکار تھا۔ رپورٹ کے مطابق آئل لیک کی وجہ سے تیجس پہلے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں تھا، اس کے باوجود اسے ایئر شو میں شامل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیجس طیارے کی 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ اس سے قبل ایک تیجس فائٹر جیٹ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔

ترجمان بھارتی فضائیہ نے حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.