خالصتان رہنما کا مودی حکومت پر سخت تنقید، ہندوتوا پالیسی اقلیتوں کے لیے “شدید خطرہ” قرار

0

ٹورنٹو – خالصتان تحریک اور سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کو اقلیتوں کے لیے “شدید خطرہ” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کی صورتحال تشویش ناک ہو چکی ہے اور اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے عالمی برادری کو بھی اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارت میں بعض فیصلے اور اقدامات اقلیتوں میں عدم تحفظ کے احساس کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے بابری مسجد اور رام مندر کے معاملے کو سیاسی طور پر حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازعے نے معاشرتی تقسیم کو مزید گہرا کیا ہے۔

خالصتان رہنما نے بھارت میں سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مذہبی و تاریخی مقامات سے متعلق فیصلوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے کہ تمام طبقات کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں اور مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے۔

گرپتونت سنگھ نے زور دیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے معاملات کو قانون، آئین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کے تحت حل کیا جانا چاہیے تاکہ معاشرہ انتہا پسندی کے بجائے باہمی احترام کی بنیاد پر آگے بڑھ سکے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.