کوپ 31 کی میزبانی ترکیہ کو مل گئی، 2026 میں 196 ممالک کے رہنما انقرہ میں جمع ہوں گے

0

انقرہ – ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے تحت ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کوپ 31 کی 2026 کے لیے میزبانی ترکیہ کو دے دی گئی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ اگلے ایڈیشن کی صدارت بھی کرے گا اور اس موقع پر دنیا کے 196 ممالک کے رہنما انقرہ میں جمع ہوں گے۔

واضح رہے کہ کوپ اجلاس دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کا سب سے بڑا عالمی فورم ہے۔ اس سلسلے کا حالیہ اجلاس کوپ 30 رواں سال برازیل میں منعقد ہوا تھا۔

کوپ سلسلہ اقوام متحدہ کے 1992 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں طے پانے والے یو این فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج کا حصہ ہے، جس کے تحت تمام عالمی ریاستیں ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کی کوششوں میں باہمی تعاون کی پابند ہیں۔ اس فریم ورک کے مطابق کاربن کے زیادہ اخراج کی وجہ بننے والے ترقی یافتہ ممالک پر زیادہ ذمہ داری عائد کی جاتی ہے تاکہ عالمی درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔

ترکیہ کی جانب سے کوپ 31 کی میزبانی کو ماحولیاتی سفارت کاری میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں ماحول دوست پالیسیوں کے فروغ اور عالمی تعاون کو تقویت ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.