عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتیں برقرار ہیں۔
آل پاکستان جیمزاینڈ صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں استحکام دیکھاگیا،24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 428862 روپے پر برقرار رہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 367680 روپے رہی۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 5270 روپےپر برقرار ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4065 ڈالر پر برقرار رہا۔

