فیفا اور سعودی فنڈ کا ترقی پذیر ممالک میں فٹبال انفراسٹرکچر کیلئے ایک ارب ڈالر کا اعلان

0

جنیوا میں فیفا اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ایک اہم معاہدے کے تحت ترقی پذیر ممالک میں فٹبال انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کے لیے ایک ارب امریکی ڈالر تک کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام عالمی سطح پر کھیلوں کی ترقی اور سہولیات کے فروغ کے لیے ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

شنہوا کے مطابق دونوں اداروں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے ذریعے اسپورٹس انفراسٹرکچر، خصوصاً فٹبال اسٹیڈیمز کی تعمیر، مرمت اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ مقصد یہ ہے کہ مقامی کمیونٹیز کو بہتر اور جدید اسپورٹس سہولیات میسر آئیں۔

بیان کے مطابق فنڈز کی ترجیح ان ترقی پذیر ممالک اور ان کی فیفا سے منسلک رکن ایسوسی ایشنز کو دی جائے گی جو فٹبال کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ اس پروگرام سے نہ صرف کھیل میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ہر سطح پر شرکت اور شمولیت کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے اس شراکت داری کو عالمی فٹبال کی مضبوط بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تعاون کے نتیجے میں رکن ممالک کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں گی جو فٹبال کو حقیقی معنوں میں ایک عالمی کھیل بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.