چین کا شین ژو 22 خلائی جہاز جیوچوان لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ

0

بیجنگ – چین نے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے شین ژو 22 خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق چین مینڈ اسپیس ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ خلائی جہاز راکٹ سے علیحدہ ہونے کے بعد اپنے مقررہ مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہو گیا ہے، جس کے بعد مشن کو مکمل طور پر کامیاب قرار دے دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شین ژو 22 کا یہ مشن چین کے جاری خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس کی کامیاب لانچ مستقبل کے انسانی خلائی مشنز کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.