کویت نے ملکی رہائشی نظام میں اہم اصلاح کرتے ہوئے غیر ملکیوں کے لیے طویل المدت اقامہ (رہائشی اجازت نامہ) متعارف کروا دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق آرٹیکل 7 کے تحت نئی اصلاحات سرمایہ کاروں، جائیداد کے مالکان اور بعض خاندانی کیٹیگریز کے لیے آسانیاں فراہم کرتی ہیں۔
کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف نے اس نئی اسکیم کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اقامہ کی مدت فرد کی اہلیت اور کیٹیگری کے مطابق مختلف ہوگی۔
اہم نکات:
-
10 سالہ اقامہ: مخصوص شرائط پوری کرنے والے غیر ملکی اب 10 سال تک کا اقامہ حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ عام طور پر اقامہ زیادہ سے زیادہ 5 سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔
-
15 سالہ اقامہ: یہ اقامہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق قانون نمبر 116 (2013) اور کابینہ کے اضافی معیارات پر پورا اتریں۔
-
اضافی کیٹیگریز:
-
کویتی شہریوں کے بچے
-
کویت میں جائیداد کے مالک غیر ملکی
-
وہ افراد جنہیں وزیر داخلہ سرکاری فیصلوں کے ذریعے شامل کرے
-
اقامہ کی تجدید اور ہیلتھ انشورنس:
عام اقامہ درخواست پر تجدید کیا جا سکتا ہے، لیکن اجرا، تجدید یا کفیل/ملازمت کی تبدیلی کے لیے وزارتِ صحت کی جانب سے جاری درست ہیلتھ انشورنس لازمی ہے، اور اقامہ کی مدت بیمہ کی مدت سے زیادہ نہیں ہوگی۔
اس اقدام کا مقصد بڑے سرمایہ کاروں کی طویل المدت معاشی شمولیت اور ملکی استحکام کو فروغ دینا ہے۔
