پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ 10 سال کے لیے تجدید کر لیا

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فرنچائز معاہدہ 10 سال کے لیے تجدید کر لیا

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ای وائی مینا کی ویلیوایشن کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ اپنے فرنچائز معاہدے کو مزید 10 سال کے لیے تجدید کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد دونوں ٹیموں کی ملکیت آئندہ دہائی میں موجودہ مالکان کے پاس برقرار رہے گی۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے معاہدے کی تجدید پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی قیادت میں ٹیم پاکستان کی سب سے مقبول فرنچائز بن گئی ہے، اور ان کا وژن زلمی اور پی ایس ایل دونوں کے لیے مضبوط اساس فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر کی خدمات قابل ستائش ہیں اور ان کا اعتماد پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی ساکھ کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کر دی جائے گی۔ پی سی بی نے مزید دو ٹیموں کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں، اور حتمی اعلان 6 جنوری 2026 کو کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے