کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون سے ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 61 ہزار 692 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں 559 کمپنیوں میں سے 155 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 284 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 58 کروڑ مالیت شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے۔

