وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے دو روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور ہمہ جہتی تعلقات کی تجدیدِ عہد کا مظہر ہے۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا بھی  موجود ہیں۔ دورے میں بحرین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ دوطرفہ تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے