سال 2025: دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ’ایئر ہیلپ‘ نے سال 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں قطر ایئر ویز نے پانچ سال بعد ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ایئر ہیلپ کے مطابق اس درجہ بندی کا فیصلہ تین بنیادی عوامل—وقت کی پابندی، صارفین کی رائے، اور کلیم پروسیسنگ—کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا جاتا ہے۔ قطر ایئر ویز نے تینوں کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسرے نمبر پر رہی، جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایئر ہیلپ کے مطابق رواں سال عالمی ایئر لائنز کے درمیان مسابقت میں اضافہ ہوا ہے، تاہم سروس کے معیار، وقت کی پابندی اور شکایات کے بروقت حل نے قطر ایئر ویز کو دوبارہ ٹاپ پوزیشن دلائی۔