سلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج میں 40 برس خدمات انجام دیں جبکہ وہ گزشتہ تین سال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے پر فائز رہے۔ تقریب میں شرکاء نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات، قیادت اور قومی سلامتی کے لیے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔