چین کا تائیوان معاملے پر غیر ملکی مداخلت کے خلاف سخت انتباہ
بیجنگ: چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی طاقتوں کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چینی ترجمان برائے تائیوان افیئرز نے معمول کی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ جو بھی ملک تائیوان کے مسئلے میں مداخلت کرے گا، اسے “کچل دیا جائے گا”۔
ترجمان کے مطابق جاپان کی جانب سے تائیوان کے قریب میزائل نصب کرنا خطرناک اقدام ہے اور یہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی دانستہ کوشش ہے۔ ترجمان پینگ قینگن نے کہا کہ چین کا عزم مضبوط ہے اور وہ اپنی خود مختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے طاقت کے استعمال کو بھی خارج از امکان نہیں سمجھتا، جب کہ تائیوان کی حکومت بیجنگ کے دعوے کو مسترد کرتی ہے اور مؤقف اختیار کرتی ہے کہ جزیرے کے مستقبل کا فیصلہ صرف تائیوان کے عوام ہی کر سکتے ہیں۔