بھارت نے حسینہ واجد کی حوالگی کی بنگلادیشی درخواست کا جائزہ شروع کر دیا

0

بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی جانب سے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی سے متعلق بھیجی گئی درخواست کا جائزہ بھارت کے داخلی عدالتی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق جاری ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق درخواست کا ہر پہلو قانونی بنیادوں پر پرکھا جا رہا ہے۔

بنگلادیش نے پہلی مرتبہ گزشتہ برس دسمبر میں حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔ حال ہی میں بنگلادیش کی عدالت کی جانب سے حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ڈھاکہ نے ایک بار پھر نئی دہلی سے ان کی حوالگی کا مطالبہ دہرا دیا تھا۔

بنگلادیشی عدالت نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ اس الزام کی بنیاد پر سنایا کہ حسینہ واجد نے طلبا احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا حکم دینے میں کردار ادا کیا۔ حکام کے مطابق ان کے خلاف دیگر تحقیقات بھی جاری ہیں، جن میں حالیہ دنوں میں ان سے منسوب 10 کلو سونا ضبط کیے جانے کا معاملہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ حسینہ واجد گزشتہ برس اگست میں حکومت مخالف طلبا احتجاج کے بعد ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں، جہاں وہ اس وقت موجود ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.